30 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے تہران ریاض ممکنہ مذاکرات کو سعودی عرب کے رویہ میں اصلاح سے مشروط کیا ہے۔

ابنا: کاظم جلالی نے اسنا خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کی صورت حال کے بارے میں ممکنہ تہران ریاض مذاکرات کے بارے میں کہا کہ پہلے سعودی عرب اپنے رویہ کی اصلاح کرے تاکہ مذاکرات کا ماحول بن سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب علاقے میں بدستور امریکہ کے نمائندے کے طور پر اس ملک کی پالیسیوں پر عمل نہ کرے جو کہ عوامی مطالبات کے منافی ہیں کیونکہ عالمی رائے عامہ سعودی عرب کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی پریس کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیرجنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خلیج فارس کے ذخائر لوٹنے کی غرض سے سازو سامان دیا جا رہا ہے۔ بریگیڈیر جنرل سید مسعود جزائری نے سعودی عرب کو جدید ترین ساز و سامان سے لیس کرنے کو خلیج فارس علاقے کے توانائی کے ذخائر کو لوٹنے کے لیے مغرب کی ختم نہ ہونے والی پیاس بجھانے کے اقدام سے تعبیر کیا۔............

/169